شوپیاں:محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔جمعہ کی اعلی صبح سے شہر سرینگر سمیت دیگر اضلاع میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوا،جس دوران میدانی علاقوں میں درمیانہ درجے جبکہ پہاڑی علاقوں میں بھاری برفباری ہوئی ہے۔
درایں اثناء محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام سے برف باری کی شدت میں بتدریج کمی آئے گی اور فلحال کل سے بھاری برفباری کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
ادھر جنوبی ضلع شوپیاں میں بھی آج صبح سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔تازہ برف باری سے کسانوں نے راحت کی سانس لی ہے۔کسانوں کے مطابق یہ برفباری سیب و دیگر فصلوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
ضلع شوپیاں کے قصبہ سمیت تمام میدانی علاقوں میں 7 انچ برف جمع ہوگئی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں ایک فٹ برف جمع ہوگئی ہے مونسپل کونسل شوپیاں نے قصبہ شوپیاں میں سڑکوں اور گلی کوچوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا ہے اور بتایا کہ محکمہ پوری طرح سے تیار ہے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملہ اور منشنیری موجود ہے۔
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر جمعے کے روز برف باری اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔تاریخی مغل جو وادی کشمیر کو ملک کی دوسری ریاستوں سے ملانی والی واحد متبادل سڑک ہے بھی شدید برفباری کی وجہ سے ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند ہے۔