اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنوبی ضلع شوپیاں میں تصادم، 2 عسکریت پسند ہلاک

جنوبی ضلع شوپیاں میں تصادم شروع، ایک عسکریت ہلاک
جنوبی ضلع شوپیاں میں تصادم شروع، ایک عسکریت ہلاک

By

Published : Mar 9, 2020, 9:29 AM IST

Updated : Mar 9, 2020, 11:55 AM IST

09:26 March 09

جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ریبن امام صاحب علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مایبن تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

جنوبی ضلع شوپیاں میں تصادم شروع، ایک عسکریت ہلاک

اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کر دی۔

تلاشی کاروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد تصادم شروع ہوا۔ تصادم میں دو عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ جائے وقوع پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کاروائی جاری ہے اور عسکریت پسندوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

Last Updated : Mar 9, 2020, 11:55 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details