شوپیاں: جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں کے دارچھ کیگام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں، پولیس نے ہلاک ہونے والے تینوں عسکریت پسندوں کا تعلق جیش محمد سے بتایا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں کے دارچھ کیگام شوپیاں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے منگل کی سہ پہر گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
Encounter in Shopian شوپیاں کے دارچھ کیگام انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک - شوپیاں میں انکاونٹر شروع
جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سلامتی عملے کے اہلکار جوں ہی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود عسکریت پسندوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ اُن کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھا ل جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شرع ہوا۔
واضح رہے کہ شوپیان کے مولو علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز مسلسل جوابی کارروائی میں مصروف ہیں۔ سکیورٹی فورسز کو مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ مذکورہ علاقے میں عسکریت پسند موجود ہیں جس کے بعد فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور سرچ آپریشن جاری کردیا، اس دوران عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں سکیورٹی فورسز نے بھی کارروائی شروع کردی۔ فی الحال ابھی دونوں جانب سے گولیوں کا تبادلہ جاری ہے