شوپیاں کے چوکورہ علاقہ میں انکاؤنٹر جاری،گاوں پوری طرح سے سیل شوپیاں:جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چوکورہ علاقہ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فروسز کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔کشمیر پولیس زون نے انکاؤنٹر کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ شوہیاں کے چوکورہ علاقہ میں سکیورٹی فروسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا ہے۔
شوپیاں کے چوکورہ علاقہ میں انکاؤنٹر شروع تفصیلات کے مطابق آج شام شوپیاں کے چوکوہ علاقہ میں ساڑھے چھ بجے فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر شروع ہوا ۔ اس انکاؤنٹر میں ابتدائی مرحلے میں فائرنگ کے بعد خاموشی چھائی ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے ضلع شوپیاں کے چکورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر شروع ہوا ۔
ابتدائی مرحلے میں فائرنگ کے بعد خاموشی چھائی ہوئی ہے اور یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب رہے ہیں تاہم فورسز اہلکاروں کی طرف سے تلاشی آپریشن کو مزید دو نزدیکی گاؤں میں بڑھا لیا گیا ہے اور عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کی کوششیں جاری ہیں ۔
ذرائع سے پتا چلا ہے کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بدھ کی سہ پہر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود عسکریت پسندوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا۔ابتدائی مرحلہ میں طرفین کے فائرنگ کے تبادلے میں کسی بھی طرح کے کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔
ابتدائی فائرنگ کے بعد دونوں طرف فائرنگ رک گئی اور ابھی تک علاقے میں خاموشی چھائی ہوئی ہے جبکہ فورسز اہلکاروں کی طرف سے مزید اہلکاروں کو چکورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں لایا گیا ہے جہاں پر عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کی کوششیں جاری ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک کو بھی طلب کیا گیا جبکہ ڈرون کیمروں کے ذریعے علاقے کی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے کی اور جانے والی شاہراوں کو کانٹے دار تار سے سیل کیا گیا جبکہ گاوں میں چار دائروں والی سیکورٹی کو تعینات کیا گیا ۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔ واضح رہے کہ 29 فروری کو اونتی پورہ علاقہ میں ایک اںکاؤنٹر کے دوران دو عسکریت پسن اور ایک سکیورٹی فروسز اہلکار ہلاک ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیں:Awantipora Encounter اونتی پورہ انکاونٹر سکیورٹی ایجنسیوں کیلئے ایک بڑی کامیابی، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر