جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے راولپورہ علاقے میں تین روز سے جاری انکاؤنٹر میں اب تک دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ انکاؤنٹر کے مقام پر تین رہائشی مکان بھی تباہ ہو گئے ہیں
ہفتہ کی صبح حفاظتی اہلکاروں نے راولپورہ، شوپیاں کو اس وقت محاصرے میں لے لیا جب انہیں علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ ہفتہ کی شام کو عسکریت پسندوں اور حفاظتی اہلکاروں کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا، جو ابھی بھی جاری ہے۔
انکاؤنٹر کے دوران اب تک دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ جن کی شناخت شوپیاں کے نارہ پورہ کے رہنے والے جہانگیر احمد وانی ولد محمد عبداللہ وانی کے طور پر ہوئی ہے۔ جبکہ دوسرے عسکریت پسند کی شناخت جیش محمد کے ٹاپ کمانڈر ولایت حسین لونعرف سجاد افغانی کے بطور ہوئی ہے۔ جہانگیر احمد وانی کو گزشتہ روز ہلاک کیا گیا تھا تاہم سجاد افغانی آج صبح ہلاک کیا گیا ہے۔ سجاد افغانی ستمبر 2018 سے سرگرم تھا، جو راولپورہ علاقے کا رہنے والا تھا۔
وہیں، پولیس نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے ولایت حسین کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔