شوپیاں:جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے بڑی مرگ الورہ علاقے میں منگل کے روز عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلا ہے، جبکہ جائے تصادم سے سیکورٹی فورسز نے تین پستول اور ایک اے کے 47 برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Encounter in Shopian
شوپیان ضلع کے بڑی مرگ الورہ علاقے کے باغیچوں میں دو سے تین عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اہلکار جن میں فوج کی 34 آر آر، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں وکشمیر پولیس شامل ہیں نے کئی باغیچوں کو محاصرے میں لیکر سبھی ممکنہ راستوں کو بند کر کے تلاشی کارروائی شروع کی۔
تلاشی آپریشن کے دوران ایک باغیچے میں جب فورسز اہلکار داخل ہوئی تو وہاں موجود عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کی جس کے بعد طرفین کے درمیان فائرنگ شروع ہوا جو کچھ ہی منٹ تک جاری رہا، تاہم اس دوران ایک مقامی عسکریت پسند جسکی شناخت ندیم احمد راتھر ولد عبدل الرحمن راتھر ساکنہ اشموجی کولگام کے بطور ہوئی ہے ہلاک ہوگئے۔ shopian encounter one militant killed