شوپیاں:جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے بڈیگام علاقے میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشبن جاری ہے Encounter in Shopian
تفصیلات کے مطابق فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے بڈی گام شوپیاں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ تلاشی آپریشن کے دوران ایک رہائشی مکان میں چھپے عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی انکاؤنٹر شروع ہوا۔ تازہ اطلاع کے مطابق انکاؤنٹر میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔