شوپیان: جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں صبح 11 بجے کے قریب عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ایک تصادم شروع جو اب ختم ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فوج کی راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر ہیف شرمال نامی گاؤں کا محاصرہ کیا جہاں ایک رہائشی مکان میں عسکریت پسند موجود تھے۔ محاصرے کے فوراً بعد فائرنگ ہوئی۔ تاہم بعد ازاں سرچ آپریشن کے دوران گاؤں میں کوئی عسکریت پسند نہیں ملا، جس کی وجہ سے تلاشی مہم کو ختم کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل ہیف شرمال علاقے میں ماضی میں حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ تنظیموں سے وابستہ کئی عسکریت پسند سرگرم تھے تاہم ان میں سے اکثر کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔ عسکریت پسند ان دیہات کے ارد گرد وسیع سیب کے باغات میں اپنی کمین گاہیں بناتے تھے۔ encounter breaks out in heff shirmal village of shopian