جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے کاپرین نام کے علاقہ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسیز کے درمیان تصادم شروع ہوا ہے۔،جموں و کشمیر پولیس کے مطابق اس تصادم میں ممنوعہتنظیمجیش محمد سے وابستہ کامران بھائی نام کا عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے، بتایاجارہا ہے کہ کامران ضلع کولگام اور شوپیان میں سرگرم تھا۔
کاپرن علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز اور پولیس اہلکار نے علی الصبح مذکورہ علاقہ کا محاصرہ کر کے گھر کی تلاشی لی۔ اس دوران گھیرا تنگ ہونے پر ایک رہائشی مکان میں موجود عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسیز پر فائرنگ کی، جس کے ساتھ ہی انکاؤنٹر شروع ہوا ۔