شوپیاں: جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع شوپیاں کے آرہامہ علاقے میں محکمہ مال اور میونسپل کونسل نے مشترکہ طور کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور تعمیر کیے گئے ڈھانچوں کو منہدم کر دیا۔ تحصیلدار شوپیاں کی قیادت میں انہدامی کارروائی کے دوران سرکاری اراضی، کاہچرائی پر تعمیر کی گئی متعدد دکانوں کو منہدم کرنے کے علاوہ غیر قانونی طور قبضہ میں لی گئی سرکاری اراضی کو بھی بازیاب کر لیا گیا۔ Demolition Drive in Shopian
تحصیلدار شوپیاں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی شوپیاں کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے انہدامی کارروائی انجام دی گئی۔ Drive Against Encroachment in Shopian انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ تحصیلدار نے مزید کہا کہ ’’کاہچرائی پر ناجائز طور قبضہ کرکے بعض خود غرض عناصر تعمیرات کر رہے ہیں، جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘