شوپیاں:ضلع انتظامیہ شوپیاں نے اس خبر کی تردید کی جس میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے چھودری گنڈ علاقے سے 10 کشمیری پنڈت خاندانوں اپنا گاؤں چھوڑ کر جموں کی اور ہجرت کی۔Distt Admin Shopian rebuts migration Of Kashmiri Pandit Families
ضلع انتظامیہ شوپیاں نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ موسم سرما کی آمد اور فصلوں کی کٹائی کے بعد دس کشمیری پنڈت خاندان وادی کشمیر سے صوبہ جموں کے لیے روانہ ہوئے تاکہ وہ موسم سرما جموں میں گزار سکیں کیونکہ وادی کشمیر میں موسم سرما میں کافی زیادہ ٹھنڈ رہتی ہے۔PTI News On Migration Of Pandit from Shopian
ضلع انتظامیہ شوپیاں نے بتایا کہ 26 اکتوبر کو خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے خبر کی،جس کا عنوان "10 کشمیری پنڈت خاندان شوپیاں میں اپنا گاؤں چھوڑ کر چلے گئے"۔یہ خبر سراسر غلط ہے اور اس میں غلط معلومات دی گئی ہے۔
انتظامیہ کے پریس نوٹ کے مطابق اس خبر کو کشمیر امیجز اور کشمیر آبزرور اخبارات کی طرف سے بھی شائع کیا گیا ہے اور اس میں جو دعوی کیا گیا وہ سراسر بے بنیاد اور جعلی ہے۔