اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیاں میں ڈی پی اے پی کا ایک روزہ کنونشن منعقد - شوپیاں ڈی پی اے پی کنونشن

DPAP Party Convention At Shopian ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی کی جانب سے شوپیاں میں منعقدہ کنونشن کے دوران کئی مقامی باشندوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

شوپیاں میں ڈی پی اے پی کا ایک روزہ کنونشن منعقد
شوپیاں میں ڈی پی اے پی کا ایک روزہ کنونشن منعقد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 6:31 PM IST

شوپیاں میں ڈی پی اے پی کا ایک روزہ کنونشن منعقد

شوپیاں (جموں کشمیر) :ڈیموکریٹک پراگریسو آزاد پارٹی ( ڈی پی اے پی) کی جانب سے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے پوتروال علاقے میں ایک کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں پارٹی کے ضلع پرویژنل صدر سمیت کارکنان اور مقامی لوگوں کی اچھی تعداد نے شرکت کی۔ پارٹی کنونشن میں (ڈی پی اے پی) شوپیاں کے لیڈر حکیم جاوید نے کنوشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ’’غلام نبی آزاد، جو کہ پارٹی کے سربراہ ہیں، کا ساتھ دیں تاکہ جموں و کشمیر میں خوشحالی، ترقی اور امن برقار رہے۔‘‘

انہوں نے ورکروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنائیں تاکہ جموں کشمیر میں (ڈی پی اے پی) ایک بہترین پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے اور آنے والے انتخابات میں جیت درج حاصل کر سکے۔ حکیم نے کنوشن کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’غلام نبی آزاد کی پارٹی (ڈی پی اے پی) کے قیام کا اصل مقصد ہی جموں کشمیر کو ترقی کی اونچی منازل پر لے جانا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:DPAP Convention in Sopore: سوپور میں ڈی پی اے پی کنونشن کا انعقاد

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ’’جموں کشمیر کی ترقی کے ساتھ ساتھ یہاں کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہی ڈی پی اے پی کی ترجیحی بنیادوں میں شامل ہے۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آ جاتی ہے تو وہ جموں کشمیر کے لوگوں کو کئی طرح کی سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی رول ادا کریں گے۔ حکیم جاوید نے دعویٰ کیا کہ ’’نوجوانوں کی پارٹی میں شمولیت اس بات کا بین ثبوت ہے کہ نوجوان ترقی اور خوشحالی کے لیے سیاست میں شامل ہو رہے ہیں۔‘‘ قبل ازیں کنونشن کے دوران کئی مقامی باشندوں نے (ڈی پی اے پی) میں شمولیت اختیار کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details