ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی اہلکار کو عسکریت پسندوں نے اغوا کر لیا تھا۔ جس کے بعد اسے ڈھونڈنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی تاہم اس کا کوئی پتہ نہ چل سکا۔
منگل کو جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے مہن پورہ علاقے میں مقامی لوگوں کو ایک لاش برآمد ہوئی۔ مغویہ فوجی اہلکار کے والد منظور احمد نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاش ان کے فرزند کی ہے، تاہم فورنسک کی ٹیم نے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے روانہ کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ 2 اگست 2020 اتوار کی شام دیر گئے عسکریت پسندوں نے شوپیان ضلع کے ریشی پورہ حرمین سے تعلق رکھنے والے 162بتالین ٹیریٹوریل آرمی سے وابستہ فوجی اہلکار شاکر منظور کو اس وقت اغوا کر لیا جب وہ اپنے گھر سے ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔