اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیاں میں ڈرائیور کی لاش برآمد - ڈرائیور کی لاش برآمد

Dead Body Found in Shopian شوپیاں کے ہف شرمال علاقے میں جمعرات کے روز پولیس نے ایک ٹریکٹر ڈرائیور کی لاش پُر اسرار حالت میں برآمد کی۔متوفی کی شناخت بشیر احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن ہف شرمال کے بطور ہوئی ہے۔

Dead body of Driver Found On Tractor in shopian
شوپیاں میں ڈرائیور کی لاش برآمد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 5:29 PM IST

شوپیاں: جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں کے ہف شرمال علاقے میں جمعرات کی صبح ٹریکٹر ڈرائیور کی لاش پُر اسرار حالت میں برآمد کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح چند مقامی افراد نے ہف شرمال میں ٹریکٹر کے اندر ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔پولیس ٹیم فوری طور پر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لیکر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کی خاطر ہسپتال منتقل کیا۔متوفی کی شناخت بشیر احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن ہف شرمال کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔


مزید پڑھیں:

بانڈی پورہ میں آٹھ دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد

واضح رہے کہ جموں و کشمیر خاص کر وادی کے متعدد مقامات پر پُر اسرار طور لاش برآمد ہونے کے بڑھتے واقعات کے سبب عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ بعض اوقات قتل یا قدرتی موت کے ساتھ ساتھ متعدد بار منشیات کے اوور ڈوز کی وجہ سے بھی لوگوں خاص کو نوجوانوں کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details