جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقامی عوام کے مطابق اگلر، شوپیان منڈی کے پاس باغیچوں میں ایک لاش دیکھی گئی، جس کے بعد لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا۔
شوپیان میں ایک شخص کی لاش برآمد
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ لاش کی شناخت انعام الحق ولد غلام حسن ملک ساکن بلپورہ، شوپیان کے طور پر ہوئی ہے۔
Dead body found in Shopian
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ وہیں، لاش کی شناخت انعام الحق ولد غلام حسن ملک ساکن بلپورہ شوپیان کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاش کے جسم پر کسی بھی طرح کے نشانات نہیں تھے اور ایسا لگتا ہے کہ مذکورہ شخص کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔ وہیں، پولیس نے اس معاملہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔