اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی شوپیان کا جائزہ اجلاس - ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں چودھری محمد یاسین

ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں چودھری محمد یاسین نے ضلع میں ترقیاتی کاموں میں پیش رفت کے تعلق سے جائزہ لینے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا گیا۔

ڈی ڈی سی شوپیان کا ترقیاتی پیش رفت کے سلسلے میں جائزہ میٹنگ

By

Published : Oct 19, 2019, 8:03 PM IST

چیف پلاننگ آفیسر نے آر اینڈ بی، پی ایچ ای، پی ڈی ڈی، آبپاشی اور سیلاب کنٹرول، دیہی ترقی، کھیل، دستکاری اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں کے تحت کی جانے والی جسمانی اور مالی حصولیابی کی تفصیلات پیش کی۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ آنے والے موسم کے لیے تمام انتظامات کیے جا چکے ہیں اور ضلع میں ادویات کے علاوہ دیگرضروری أشیاء کی مناسب فراہمی ہے۔

ڈی ڈی سی شوپیان کا ترقیاتی پیش رفت کے سلسلے میں جائزہ میٹنگ

تمام بنیادی سہولیات اور خدمات عام لوگوں کو مفت میں مہیا کی جاتی ہیں، انہوں نے کہا کہ مختلف سست ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور دوسرے منصوبوں پرکام جاری ہے۔

ڈی ڈی سی نے ضلعی افسران کی جانب سےعوام کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کوششوں اور انتظامات کی تعریف کی۔

انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں چلنے والے مختلف منصوبوں کی تکمیل کے لیے یکسوئی اور تعاون کے ساتھ کام کو انجام دیں، مزید انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر زور دینے کی ہدایت دی۔

شعبہ کھیل کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے ضلع کے مختلف مقامات پر منظور شدہ کھیل کے میدانوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا اورانہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو صحیح سمت میں ڈھالنے کے لیے کھیل کے ڈھانچے کی ترقی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ بچوں کی شرح اموات کو کم کرنے کے لیے ادارئے صحت میں مریضوں کی ہرممکن مدد اور سہولت کو یقینی بنائیں۔

ڈی ڈی سی نے لوگوں کو سردیوں کی تکلیف برداشت کرنے کے لیے مرد اور مشینری کو فعال کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی ڈی سی نے یقین دہانی کرائی کہ عوام کو بغیر کسی رکاوٹ کے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ڈی ڈی سی نے عوامی شکایات کو ترجیحات کی بنیاد پر حل کرنے کی ہدایت کی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر زور دیا، جس کے لیے انہوں نے متعلقہ اداروں کو ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے خاص طور سے دیہی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے معیار پر زور دیتے ہوئے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کریں۔

ڈی ڈی سی نے 24 اکتوبر 2019 کو ہونے والے بی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر انتظامات کا بھی جائزہ لیا، ضلع میں انتخابات کو بحسن و خوبی انجام دینے کے لیے تمام انتظامات کو مکمل کیاجاچکا ہے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور دیگر تمام ضلعی وشعبہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details