تفصیلات کے مطابق ضلع ترقیاتی کونسل اور پنچایت ضمنی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے آج ضلع شوپیاں میں زونل اور سیکٹرل مجسٹریٹس کے لیے ایک تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔
تربیتی پروگرام ضلع پنچایت الیکشن آفیسر شوپیاں چودھری محمد یاسین کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔ تربیت کے دوران ڈی پی ای او نے کہا کہ مجسٹریٹ کا انتخابی عمل کو آسانی سے انجام دینے میں اہم رول رہتا ہے اور وہ انتخابات کو پرامن اور غیرجانبدارانہ طور پر انجام دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے تمام زونل اور سیکٹورل مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ گائینڈ لانز پر عمل کریں اور شفاف پولنگ کے عمل کو یقینی بنائیں۔
ادھر ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے پیر کے روز پولنگ عملے کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام منعقد کیا۔