مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے شوپیاں میں ضلع ترقیاتی کمشنر شری کانت بالا صاحب سوسے نے آج زینہ پورہ کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال کا دورہ کیا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر کے ساتھ دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران انہوں نے محکمہ سے وابستہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ علاقے میں پانی، بجلی اور طبی سہولیت کو یقینی بنائیں۔
وہیں ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے کے دوران سڑکوں سے برف ہٹانے کی صورتحال کا بھی جائزه لیا اور مختلف علاقوں کے لوگوں سے بات کی۔