ریشی پورہ، زینہ پورہ شوپیان میں تعینات سی آر پی ایف کا ایک سب انسپکٹر دو منزلہ عمارت سے گر کر ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت شام سنگھ ولد دیال سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جو 178 بٹالین سے وابستہ تھے۔
شوپیاں: دو منزلہ عمارت سے گر کر سی آر پی ایف اہلکار ہلاک - پولیس نے معاملہ درج
جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں ایک سی آر پی ایف اہلکار دو منزلہ عمارت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔
شوپیاں: دو منزلہ عمارت سے گر کر سی آر پی ایف اہلکار ہلاک
ذرائع کے مطابق 48سالہ شیام سنگھ جمعرات کی صبح دو منزہ عمارت سے گر کر شدید زخمی ہو گئے جس کے بعد انہیں فوری طور سرینگر کے صورہ (سکمز) اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
اس ضمن میں پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔