شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع سے 16 کلومیٹر دور ریشی پورہ زینہ پورہ علاقے میں سی آر پی ایف کی 178 بٹالین کی جانب سے مفت تبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نے علاقے کے مریضوں کا علاج و معالجہ کیا اور لوگوں میں مفت دوائیں تقسیم کیں۔ اس کیمپ میں علاقے کے لوگوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ سی آر پی ایف کے ڈاکٹروں نے عام لوگوں کو بیماریوں سے بچنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں کے تدابیر کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ اس سلسلے میں لوگوں نے کہاکہ ہمارے علاقے میں پہلی بار سی آر پی ایف نے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا ہے، جسکی ہم سراہنا کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سی آر پی ایف دیگر علاقوں میں ہر سال اس طرح کیمپ منعقد کرواتی ہے۔ جس سے غریب لوگوں کی مدد ہوتی ہے لیکن ہمارے علاقے میں آج پہلی بار ایسا کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔
Free Medical Camp In Shopian سی آر پی ایف کی جانب سے شوپیاں میں مفت طبی کیمپ
شوپیاں ضلع سے 16 کلومیٹر دور ریشی پورہ زینہ پورہ علاقے میں سی آر پی ایف کی 178 بٹالین کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔
انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں بھی اس علاقے میں اسی طرح کا میڈیکل کیمپ منعقد کیا جائے تاکہ ہم اس سے استفادہ کر سکیں۔ اس حوالے سے سی آر پی ایف 178 بٹالین زینہ پورہ شوپیان کے کمانڈنگ افسر سرجیت نے بتایا کہ دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے پیش نظر ان کیمپوں سے ان علاقوں میں عام لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ اس طرح کے کیمپ کا انعقاد کرنے سے عوام اور سی آر پی ایف کے مابین اچھے تعلقات برقرار رہنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Free Medical Camp In Pulwama پلوامہ میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام