اردو

urdu

ETV Bharat / state

CRPF Holds Free Medical Camp: سی آر پی ایف نے کیا شوپیاں میں طبی کیمپ منعقد - شوپیاں ضلع میں مفت طبی کیمپ

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں مفت طبی کیمپ پر جہاں مقامی باشندوں نے سی آر پی ایف کی ستائش کی وہیں سی آر پی ایف اہلکاروں نے کہا کہ اس سے سیکورٹی اہلکاروں اور عوام کے مابین بہتر تعلقات قائم ہوتے ہیں۔ Medical Camp in South kashmir’s Shopian District

سی آر پی ایف نے کیا شوپیاں میں طبی کیمپ منعقد
سی آر پی ایف نے کیا شوپیاں میں طبی کیمپ منعقد

By

Published : May 26, 2023, 8:11 PM IST

سی آر پی ایف نے کیا شوپیاں میں طبی کیمپ منعقد

شوپیاں (جموں و کشمیر) :جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں صدر مقام سے 8 کلومیٹر دور تراپڈ پورہ علاقے میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 14 بٹالین نے ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا۔ مفت طبی کیمپ میں مدعو کیے گئے ڈاکٹروں نے علاقے کے مریضوں کا علاج و معالجہ کیا اور انہیں مفید مشوروں سے نوازا جبکہ اس موقع پر ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ میں علاقے کے لوگوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔

طبی کیمپ میں آئے لوگوں کو معالجین، سی آر پی ایف افسران نے مختلف بیماریوں سے بچنے کی تلقین کرتے ہوئے مختلف متعدی امراض سے بچاؤ کے طریقہ کار بھی بتائے۔ طبی کیمپ کے انعقاد پر تراپڈ پورہ، شوپیاں کے باشندوں نے سی آر پی ایف کی سراہنا کرتے ہوئے کہا: ’’ہمارے علاقے میں پہلی بار سی آر پی ایف نے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا ہے جس کی ہم سراہنا کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ ’’سی آر پی ایف سویک ایکشن کے تحت مختلف علاقوں میں طبی کیمپ منعقد کرتی ہے جس سے غریب لوگوں کی کافی مدد ہوتی ہے تاہم ہمارے علاقے میں پہلی بار ایسا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جس سے عوام کو کافی راحت پہنچی ہے۔‘‘ انہوں نے سی آر پی ایف اہلکاروں سے مستقبل میں بھی اس طرح کے طبی کیمپ کے انعقاد کی گزارش کی ہے۔

تراپڈ پورہ میں منعقدہ طبی کیمپ کے حوالہ سے شیلندر کمار - جو سی آر پی ایف 14 بٹالین شوپیاں یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر ہے - نے بتایا کہ دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے پیش نظر اس طرح کے کیمپس کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ ان علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے۔ انہوں نے مزید کہا: ’’ اس طرح کے کیمپ عوام اور سی آر پی ایف کے مابین اچھے تعلقات برقرار رہنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں:CRPF Medical Camp سویک ایکشن پروگرام کے تحت مفت میڈیکل کیمپ منعقد

ABOUT THE AUTHOR

...view details