شوپیاں (جموں کشمیر) :ٹریفک پولیس نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں جمعرات کے روز کیگام علاقے میں ایک ناکہ کے دوران جعلی رجسٹریشن پلیٹ والی کار کو ضبط کیا ہے۔ محکمہ ٹریفک کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پولیس پارٹی نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ماروتی آلٹو گاڑی کو روک کر اس کے کاغذات چیک کئے جس دوران یہ معلوم ہوا کہ گاڑی کے کاغذات اور رجسٹریشن پلیٹ جعلی ہیں۔
ٹریفک پولیس نے بعد میں ضلع پولیس شوپیان کے ساتھ معلومات شیر کی جس کے بعد رجسٹریشن رکھنے اور جعلی نمبر پلیٹ کے ساتھ گاڑی چلانے کی پاداش میں ملزم ڈرائیور کے خلاف پولیس اسٹیشن شوپیاں میں ایک ایف آئی آر نمبر 10/2024، دفعہ 420، 468،471,467، کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم ڈرائیور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کا رہائشی ہے۔