جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں مویشی چوری کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے۔
شوپیان میں گزشتہ ہفتہ مویشی چوری کے واقعات رونما ہوئے جن میں چور لاکھوں روپے کے مویشی چرا کر لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے کورونا سے متعلق اٹھائے گئے اقدام پر رپورٹ طلب کی
مئی 21 اور 22 کی درمیانی شب کو چوروں نے تھیارین امام صاحب میں گلزار احمد بٹ کے دو گاؤ خانوں سے پانچ گائے چرا لے گئے۔ اس کے بعد اسی شب نزدیکی علاقے میں چور داخل ہو گئے اور انہوں نے کونسوں علاقے میں فاروق احمد ڈار کے گاؤ خانہ سے مزید ایک گائے چرا کر علاقے سے فرار ہو گئے۔
علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ سے مؤثر اقدامات کرنے کی اپیل کی تاکہ چوری کے ان مسلسل واقعات پر روک لگ جائے۔