اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیان: روسی سفیدے کے درختوں کو کاٹنے کا سلسلہ جاری - کورونا وائرس کے پیش نظر

کورونا وائرس کے پیش نظر وادی کے متعدد علاقوں میں کثرث سے پائے جانے والے روسی سفیدے کے مادہ درختوں کو کاٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔

شوپیان: روسی سفیدے کے مادہ درختوں کو کاٹنے کا سلسلہ جاری
شوپیان: روسی سفیدے کے مادہ درختوں کو کاٹنے کا سلسلہ جاری

By

Published : Apr 8, 2020, 5:04 PM IST

عالمی وباء کورونا وائرس کی زنجیرتوڑنے کے لیے جہاں جموں و کشمیر سمیت پورے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ وہیں یہ خدشہ ظاہر کیے جانے کہ اپریل سے روسی سفیدوں سے نکلنے والے روئی کے گالے ایک اور مصیبت پیدا کرنے کے موجب بن سکتے ہیں ۔

اس کے پیش نظر متعدد علاقوں میں کثرث سے پائے جانے والے روسی سفیدے کے مادہ درختوں کو کاٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔

شوپیان: روسی سفیدے کے مادہ درختوں کو کاٹنے کا سلسلہ جاری

ضلع انتظامیہ شوپیان نے بھی ضلع کے مختلف علاقوں میں کثرت سے پائے جانے والے روسی سفیدے کے مادہ درختوں کو کانٹے کا سلسلہ شروع کیا ہے کیونکہ روسی سفیدوں کے درختوں سے نکلنے والی روئی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔ کوروناوائرس سے بھی زیادہ خطرناک روسی سفیدوں کے درختوں سے نکلنے والی روئی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایسا اقدام اٹھانے پر مقامی لوگ خوش نظر آرہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جہاں ایک طرف کورونا وائرس نے لوگوں کو گھروں میں ہی قید کر کے رکھا ہے اور لوگوں کو مشکلات میں ڈال رکھا ہے وہیں روسی سفیدوں سے نکلنے والی روئی کے گالے ایک اور مصیبت پیدا کرنے کے موجب بن سکتے ہیں اور کورونا کی علامات اور روئی کے ریشوں سے ہونے والی الرجی کے مابین فرق کرنا بہت مشکل ہوجائے گا۔

جموں وکشمیر میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی سفیدوں سے نکلنے والے روئی کے گالے کم سے کم ایک ماہ تک وادی کے طول و ارض میں وادی کے چھوٹے بڑے کیلئے وبال جان بن جاتے ہیں۔

لیکن رواں برس بہت بڑی تشویشناک بات یہ سامنے آرہی ہے کہ کورونا کی علامات کی طرح روئی کے ریشے حلق اور ناک میں جانے کے بعد اسی طرح کی علامات ظاہر ہوجاتی ہیں، گلا خشک اور بند ہوجاتا ہے، ناک بہنے لگتی ہے، چھینکیں لگاتار آنے لگتی ہیں اور بخار بھی ہوجاتا ہے۔

بالکل اسی طرح کی علامات کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ظاہر ہوجاتی ہیں ۔

وادی کشمیر میں یہ سلسلہ ہر سال ایک ماہ تک جاری رہ جاتا ہے اور اس پر قابو پانے کی کوئی سنجیدہ کوشش آج تک نہیں کی تاہم امسال وادی میں نرسریوں میں جتنے بھی سفیدے موجود تھے ان کا صفایا جاری ہیں اور دیگر محکمہ جات کی زیر استعمال اراضی میں سفیدوں کو کاٹنے کا سلسلہ بھی جاری ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details