اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shopian Police Distributed Face Masks: شوپیان میں پولیس نے ماسک تقسیم کیے - شوپیاں پولیس فیس ماسک تقسیم

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے، عوام کو رہنما خطوط پر عمل درآمد کرانے کی غرض سے جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع شوپیاں میں انتظامیہ نے بیداری مہم کا آغاز کیا Awareness Campaign in Shopian وہیں شوپیاں پولیس Shopian Police نے راہگیروں میں فیس ماسک بھی تقسیم کیے۔

شوپیان میں پولیس نے ماسک تقسیم کیے
شوپیان میں پولیس نے ماسک تقسیم کیے

By

Published : Jan 13, 2022, 1:53 PM IST

شوپیاں پولیس نے قصبہ شوپیان میں فیس ماسک تقسیم کیے Shopian Police Distributed Face Masks اور لوگوں سے وضع کیے گئے رہنما خطوط خصوصا سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور فیس ماسک پہننے کی اپیل کی۔

شوپیان میں پولیس نے ماسک تقسیم کیے

شوپیاں میں انتظامیہ نے قصبہ کا دورہ کر کے لوگوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل Shopian Admin appeals Masses to Follow SOPs کرنے کی تلقین کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوپیاں ADC Shopian کی سربراہی میں پولیس اور انتظامیہ کے افسران کی ٹیم نے قصبہ شوپیاں کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ایس او پیز کی عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

شوپیاں پولیس Shopian Policeنے راہگیروں میں فیس ماسک تقسیم کیے وہیں انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ وضع کئے گئے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:Principal GMC Anantnag on Corona SOPs: 'کورونا ختم نہیں ہوا، بلکہ ہیئت بدل کر نمودار ہو رہا ہے'

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوپیان مشتاق احمد سمنانی نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں حالیہ دنوں کورونا کے یومیہ مثبت معاملات میں اضافہ Corona Surge in J&Kدرج ہوا ہے وہیں کورونا کے نئے ویرئنٹ اومیکرون کی دستک کے ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے عوام سے رہنما خطوط کی پاسداری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ایس او پیز پر عمل ناگزیر ہے، وہیں انہوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قاونونی کارروائی کیے جانے کا بھی انتباہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details