شوپیاں: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے تریج علاقے میں سکیورٹی فورسز کوعسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔Search Operation In Shopian
ذرائع کے مطابق فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر ضلع شوپیاں کے ترینج علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔ترینج گاؤں ضلع ہیڈکوارٹر شوپیاں سے قریب 8 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
مزید پڑھیں:Charge Sheet On Sunjwan Attack این آئی نے سنجوان حملہ میں ملوث بارہ ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا
سکیورٹی فورسز نے علاقہ کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر پہرے بٹھا کر کھار دھار تار سے سیل کر دیا گیا ہے۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقہ میں تلاشی کارروائی جاری ہے۔ وہیں فورسز کی جانب سے کسی بھی شخص کو علاقے کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
آخری اطلاعات تک علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے، تاہم اب تک کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔یہ خبر تحریر کرنے تک علاقے میں گھر گھر تلاشی آپریشن جاری تھا۔