شوپیاں:فورسز اہلکاروں نے مشترکہ طور پر جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے سید پورہ پائن علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔cordon and search operation in Shopain syedpora
CASO In Shopian شوپیاں کے سید پورہ پائن علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع - عسکریت پسندوں کی موجودگی
شوپیاں کے سید پورہ پائن علاقے میں فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ سکیورٹی فورسز کو علاقہ میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔cordon and search operation in Shopain syedpora
مقامی لوگوں کے مطابق فورسز اہلکاروں نے مشترکہ طور پر سید پورہ پائن علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کی ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ فورسز اہلکاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے اور علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر پہرے بٹھا کر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔ فورسز ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز ، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے سید پورہ پائن علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔