شوپیان:جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے پاندوشن علاقے میں گزشتہ شام عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین انکاؤنٹر شروع ہوا تھا جس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو عام شہری زخمی ہوگئے تھے جنہیں کاپٹر کے ذریعے سرینگر کے 92 بیس فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم آج صبح دو عام شہریوں میں سے ایک جس کی شناخت شاہد غنی ڈار ولد عبدالغنی ڈار ساکنہ پاندوشن شوپیان کے بطور ہوئی ہے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ اس انکاؤنٹر میں ایک فوجی اہلکار سنجیو داس بھی زخمی ہوئے ہیں۔ Encounter in Shopian
Civilian Killed in Shopian Encounter: شوپیان انکاؤنٹر میں زخمی عام شہری ہلاک، عسکریت پسند فرار - شوپیان انکاؤنٹر
شوپیان ضلع کے پاندوشن علاقے میں انکاؤنٹر کے دوران عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب رہے جس کے بعد تلاشی آپریشن کو ختم کردیا گیا ہے۔ اس انکاؤنٹر کے دوران دو عام شہری زخمی ہوئے جن میں ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ One Civilian Killed in Shopian Encounter
یہ بھی پڑھیں: Encounter in Shopian: شوپیاں انکاؤنٹر میں دو سویلین زخمی
یاد رہے کہ گزشتہ شام دیر گئے 8 بجکر 30 منٹ پر فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے ضلع شوپیان کے پاندوشن علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اس دوران چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی انکاؤنٹر شروع ہوا ۔ تاہم دوران شب عسکریت پسند اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ search operation Called off in Shopian