تفصیلات کے مطابق فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر شوپیان ضلع کے بمنی پورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کردیا ہے جو ضلع ہیڈکوارٹر شوپیان سے قریب 12 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔
بمنی پورہ شوپیان میں تلاشی آپریشن شروع
جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں فورسز اہلکاروں نے مشترکہ طور پر بمنی پورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
بمنی پورہ شوپیان میں تلاشی آپریشن شروع
فورسز اہلکاروں نے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر پہرے بٹھا کر راستوں کو سیل کر دیا ہے اور کسی بھی افراد کو علاقے کے اندر یا علاقے سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
یہ خبر تحریر کرنے تک علاقے میں گھر گھر تلاشی جاری جاری ہے اور لوگوں کے شناختی کارڈ بھی چک کئے جارہے ہیں۔