اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیان کے رامنگری میں تلاشی آپریشن شروع - jammu and kashmir

آج صبح بھی ضلع کے ترکہ وانگام علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ تاہم بعد میں عسکریت پسندوں کے ساتھ کوئی آمنا سامنا نہ ہونے کے بعد اس تلاشی آپریشن کو ختم کر دیا گیا تھا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Jan 9, 2021, 7:12 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں فورسز اہلکاروں نے مشترکہ طور پر شدید سردی اور برفباری کے دوران رامنگری علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق فوج کی 62 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر شوپیان ضلع کے رامنگری علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔


بتادیں کہ ضلع شوپیان میں شدید سردی کے درمیان برفباری بھی ہو رہی ہے۔ اس دوران ترکہ رامنگری علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آج صبح بھی ضلع کے ترکہ وانگام علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ تاہم بعد میں عسکریت پسندوں کے ساتھ کوئی آمنا سامنا نہ ہونے کے بعد اس تلاشی آپریشن کو ختم کر دیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details