اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pulwama Attack Anniversary سی آر پی ایف جوانوں کی یاد میں شوپیاں میں کینڈل لائٹ مارچ - شوپیاں میں کینڈل لائٹ مارچ

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں آج پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے سی آر پی ایف جوانوں کی یاد میں کینڈل لائٹ مارچ نکالا گیا۔ کینڈل لائٹ مارچ شوپیاں پولیس اسٹیشن سے گول چوک شوپیاں تک نکالا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 14, 2023, 7:49 PM IST

سی آر پی ایف جوانوں کی یاد میں شوپیاں میں کینڈل لائٹ مارچ

شوپیاں: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 14 فروری سنہ 2019 کو ہوئے شدت پسندانہ حملے میں 40 سینٹرل ریزرو پولیس فورسز(سی آر پی ایف) کے جوان ہلاک ہوئے تھے۔ ان جوانوں کو آج ملک بھر سے لوگ خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ وہیں سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج شام جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک کینڈل مارچ نکالا گیا۔ یہ کینڈل لائٹ مارچ شوپیاں پولیس اسٹیشن سے لیکر گول چوک شوپیاں تک نکالا گیا۔ اس کینڈل مارچ میں سماجی تنظیموں کے ارکان ،عام لوگ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں اور فورسز اہلکاروں نے شرکت کی ۔

crpf killed in pulwam attack

اس موقع پر معزز شخصیات نے حملے میں ہلاک ہوئے جوانوں کیلئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی اور ہلاک ہوئے سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے چار برس مکمل ہونے پر ملک کے سیاسی رہنماؤں سمیت دیگر شخصیات نے پلوامہ حملے میں اپنی جان قربان کرنے والے اہلکاروں کو خراج پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Pulwama Attack Anniversary 'پلوامہ حملہ کے بعد وادی کے حالات کافی بہتر ہوئے ہیں'

بتادیں کہ چار برس قبل آج کے دن پلوامہ خودکش حملے میں ہلاک ہوئے 40 سے زائد سی آر پی ایف اہلکاروں کو ملک بھر میں یاد کیا جارہا ہے۔ وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے شہدا کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہم ان کی عظیم قربانی کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ وہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details