اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیان: وَیشو نالہ سے 14 سالہ لڑکی کی لاش برآمد - شوپیان پولیس

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں جمعہ کو 14 سالہ لڑکی کی لاش نالہ وَیشو سے بر آمد کی گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی کی موت پانی میں ڈوبنے سے ہوئی ہے۔

شوپیان: ویشو نالہ سے 14سالہ لڑکی کی لاش برآمد
شوپیان: ویشو نالہ سے 14سالہ لڑکی کی لاش برآمد

By

Published : Jun 25, 2021, 12:03 PM IST

ضلع شوپیان کے ریشی نگری علاقے میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب مقامی لوگوں نے نالہ وَیشو سے ایک لڑکی کی لاش برآمد کی۔

لڑکی کی شناخت 14 سالہ مفروشہ مشتاق بنت مشتاق احمد ریشی ساکنہ ریشی نگری شوپیان کے طور پر ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق لڑکی کی موت پانی میں ڈوبنے کے سبب ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں حد بندی کے بعد انتخابات ہوں گے: مودی

شوپیان پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details