شوپیاں:جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں و کارکنان نے کیلر علاقے کے چوون، دونارو، مست پورہ، گلاب ٹینگ وغیرہ کا دورہ کیا اور اس دورے کے دوران بنیادی سہولیات کا فقدان اور لوگوں کو پیش آرہے طرح طرح کے مشکلات کا جائزہ لیا۔ اس دوران بی جے پی کے سینئر لیڈر جاوید قادری نے کہا کہ 'روایتی سیاست دانوں نے ان پہاڑی و دور دراز علاقوں کو نظر انداز کر رکھا ہے۔' انہوں نے لوگوں کے ساتھ وعدہ کیا کہ آنے والے وقت میں ان چیزوں کو انتظامیہ کی نوٹس میں جلد لایا جائے گا اور ان علاقوں کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ Bjp leader visits many areas of Shopain
جاوید قادری نے مزید بتایا کہ جب سے مرکز میں بی جے پی کی سرکار بنی ہے تب سے ان علاقوں کو جانے والی سڑکوں کو کافی حد تک بہتر بنایا گیا ہے ساتھ ہی ان دور دراز علاقوں میں پانی و بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ جاوید قادری نے لوگوں کو بتایا کہ ،بے روزگاری کا خاتمہ کرنے کے لیے لوگوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم زمینی سطح پر لوگوں کے ساتھ کام کررہے ہیں اور لوگ اب بیدار ہو رہے ہے ان کو اب پتا ہے کہ ہمیں کس پارٹی کا ساتھ دینا ہے اور کس طرح سے ہمیں ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھانا ہے۔ Bjp leader visits many areas of Shopain