اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیاں: ہینڈلوم کاریگروں کے لیے بیداری کیمپ

اس بیداری کیمپ کا مقصد دستکاروں کو محکمہ ہینڈلوم کی اسکیموں سے متعلق جانکاری فراہم کرنا ہے۔

awareness camp
بیداری کیمپ

By

Published : Mar 20, 2021, 6:25 PM IST

محکمہ ہینڈلوم کی جانب سے بنکروں اور گھریلو دستکاروں کے لیے آج جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں ایک بیداری کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں کاریگروں کو حکومت کی مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔

بیداری کیمپ

کیمپ میں ڈپٹی کمشنر شوپیان سچن کمار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ جانکاری کیمپ میں متعلقہ محکمہ کے باقی افسران بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر شوپیان سچن کمار نے دستکاروں اور بنکروں پر زور دیا کہ وہ ایمانداری سے اپنے ہنر کو جاری رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بچی کو ایکسپائر انجکشن لگانے کا الزام

انہوں نے مزید کہا کہ کیمپ منعقد کرنے کا مقصد دستکاروں کو محکمہ کی اسکیموں کے متعلق جانکاری فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آنے والے دنوں میں بھی ایسے مزید کیمپ منعقد کرے گا جس کے کافی اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details