ایگزیکٹیو مجسٹریٹ، فرسٹ کلاس، شوپیاں کی عدالت میں پیش نہ ہونے کی پاداش میں ایگزیکٹیو مجسٹریٹ نے سینیئر صحافی گوہر گیلانی کے نام گرفتاری کا وارنٹ جاری Arrest Warrant Against Journalist Gowhar Geelani کیا ہے۔
ایگزیکٹیو مجسٹریٹ، فرسٹ کلاس، شوپیاں کی عدالت نے سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) ہیر پورہ، شوپیاں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے: ’’گوہر نذیر گیلانی کو دفعہ 107/151 سی آر پی سی نمبر TS/ESTT کے تحت نوٹس جاری کرنے کے بعد ان کے حاضر نہ ہونے کے پیش نظر آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں امن اور امان برقرار رکھنے کے لیے، مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے 19 فروری 2022 کو اس عدالت میں پیش کریں۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ رواں مہینے کی تین تاریخ کو مجسٹریٹ عدالت نے پولیس کی شکایت پر پیش ہونے کے لیے دو دن کا وقت دیا تھا۔
شکایت میں پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ایک پولیس اہلکار پر عسکریت پسندوں کے حملے کے بارے میں سوشل میڈیا پر معلومات شیئر کرکے مفاد عامہ کے خلاف کام کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شوپیاں پولیس نے کشمیر کے ایک اور صحافی سجاد گل کو گرفتار Journalist Sajad Gul arrestedکیا تھا اور اس پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کسی بھی شخص کو چھ ماہ سے دو سال تک تک بغیر مقدمہ چلائے حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔
سجاد کو پولیس نے حفاظتی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مارے گئے ایک عسکریت پسند کے گھر پر احتجاج کی ویڈیو شیئر کی تھی۔ بعد ازاں پولیس نے ایک اور صحافی فہد شاہ کو بھی گرفتار کیاJournalist Fahad Shah Arrested۔ پولیس نے فہد شاہ کے خلاف ایف آئی آر نمبر 18/2022 انڈر سیکشن 307 IPCV، 7/25 IA ایکٹ، اور دفعہ 16, 18,20,38 ULA(P)A کے تحت پولیس اسٹیشن پلوامہ میں مقدمہ درج کیا ہے، فہد شاہ اس وقت پولیس ریمانڈ ہے۔