اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیاں: فوج نے طلباء کے لیے یک روزہ ٹور کا اہتمام کیا - بھارتی فوج

فوج کی جانب سے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لیے یک روزہ ٹور کا اہتمام کیا گیا۔

شوپیاں: فوج نے طلباء کے لیے ایک روزہ ٹور کا اہتمام کیا
شوپیاں: فوج نے طلباء کے لیے ایک روزہ ٹور کا اہتمام کیا

By

Published : Oct 15, 2020, 2:25 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے یک روزہ ٹور کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں طلباء نے ضلع کولگام میں واقع مشہور سیاحتی مقام اہربل کی سیر کی۔

شوپیاں: فوج نے طلباء کے لیے ایک روزہ ٹور کا اہتمام کیا

فوج کے کمپنی کمانڈر نے بتایا کہ کووڈ-19 وبائی بیماری اور پابندیوں کی وجہ سے بیشتر طلباء گھروں میں ہی محدود رہے اور قدرتی نظاروں سے لطف اندوز نہ ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج نے طلباء کے ایک گروپ کو ایک روزہ سیر کے لیے اہربل کے دورے پر بھیجا تاکہ وہ قدرتوں نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں اور تازہ ذہنوں کے ساتھ دوبارہ پٹری پر واپس آجائیں اور ایک مثبت ذہنیت کے ساتھ ایک بار پھر اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز کر سکیں۔

وہیں اس سیر پر آئے طالب علموں نے فوج کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details