اردو

urdu

Army Organises Jashn e Janoob : فوج کی جانب سے شوپیاں میں "جشن جنوب" کا اہتمام

By

Published : Aug 21, 2022, 1:51 PM IST

اسپورٹس فیسٹول 'جشن جنوب' 2022 کے تحت بٹہ پورہ شوپیاں میں مختلف کھیل مقابلے منعقد ہوئے۔ جن میں کافی میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

Army organises jashn e Janoob
فوج کی جانب سے شوپیاں میں "جشن جنوب" کا اہتمام

شوپیاں : فوج کی جانب سے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، کولگام، پلوامہ اور شوپیاں کے نوجوانوں کے لیے فوج کی طرف سے بٹہ پورہ اسپورٹس اسٹیڈیم شوپیاں میں جشن جنوب' تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس تقریب میں جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع کے نوجوانوں شرکت کی اور فن کا مظاہرہ کیا۔


اسپورٹس فیسٹول 'جشن جنوب' 2022 کے تحت بٹہ پورہ شوپیاں میں مختلف کھیل مقابلے منعقد ہوئے۔ جن میں کافی میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
اس موقع پر فوجی افسر نے کہا کہ 'یہ پروگرام جشن آزادی کا ایک حصہ تھا'۔ انہوں نے کہا 'اس پروگرام میں ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے فنکاروں نے شرکت کرکے حاضرین کے دل موہ لیے ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ 'ہماری آزادی کا مقصد ہمارے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو باہر لانا ہے تاکہ یہ نوجوان زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھیں ۔ پروگرام کے دوران فنکاروں نے ہندی، پنجابی اور کشمیری زبان میں صوفیانہ کلام پیش کیے۔ جس سے معززین کافی متاثر ہوئے۔'


اس پروگرام کی اختتامی تقریب میں مختلف کھیلوں میں بہترین کار کردگی دکھانے والے کھلاڑیوں، سماجی کارکنوں، دسویں اور بارہویں جماعت کے ان طالب علموں جنہوں نے صد فیصد نمبرات حاصل کیے اور تقریب میں بہتر کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : Army Organised Programme at Pahalgam: فوج کے زیر اہتمام پہلگام میں ’جشن بہار‘ تقریب کا اہتمام



ABOUT THE AUTHOR

...view details