اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jashn e Janoob Programme فوج کی جانب سے شوپیاں میں 'جشن جنوب' کا اہتمام - میری مٹی میرا دیش

اسپورٹس فیسٹول 'جشن جنوب' تقریب میں شوپیاں ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے فنکاروں اور کھلاڑیوں نے شرکت کرکے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

army-organise-jashn-e-janoob-programme-in-shopian
فوج کی جانب سے شوپیاں میں 'جشن جنوب' کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 24, 2023, 9:44 PM IST

فوج کی جانب سے شوپیاں میں 'جشن جنوب' کا اہتمام

شوپیاں:جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے نوجوانوں کے لیے فوج کی طرف سے بٹہ پورہ اسپورٹس اسٹیڈیم شوپیاں میں 'جشن جنوب' تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس تقریب میں جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع کے اسکولی بچوں اور نوجوانوں نے شرکت کرکے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ اسپورٹس فیسٹول 'جشن جنوب' 2023 کے تحت بٹہ پورہ شوپیاں میں مختلف کھیل مقابلے منعقد ہوئے، جن میں کھلاڑیوں نے اچھیہ تعداد نے حصہ لیا۔
اس موقع پر فوجی افسر نے کہا کہ یہ پروگرام جشن آزادی کا ایک حصہ تھا۔ انہوں نے کہا اس پروگرام میں ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے فنکاروں اور کھلاڑیوں نے شرکت کرکے حاضرین کے دل خوش کر دیئے'۔

انہوں نے کہا کہ ' آزادی کا مقصد ہمارے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو باہر لانا ہے تاکہ یہ نوجوان زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھیں۔ پروگرام کے دوران فنکاروں نے ہندی، پنجابی اور کشمیری زبان میں صوفیانہ کلام پیش کیے، جس سے معززین کافی متاثر ہوئے۔ پروگرام کی اختتامی تقریب میں مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں، سماجی کارکنوں، اور تقریب میں بہتر کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:Meri Maati Mera Desh Programme Shopian شوپیاں میں 'میری ماٹی، میرا دیش' مہم کے تحت تقریب

اس دوران ڈپٹی کمشنر شوپیان سچن کمار ، سی آو 15 گھروال فوج سی او سی آر پی ایف 14 بٹالین مہمان خصوصی کے طور پر سریک ہوئے تھے وہیں مقامی لوگوں نے اس شاندار تقریب کے انعقاد پر سول انتظامیہ اور فوج کی اجتماعی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریب ہر فرد کی ذہنی اور جسمانی نشو و نما کو بڑھاتی ہے اور تناؤ کا شکار لوگوں کو راحت فراہم کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details