جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان میں تعینات ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور اپنی بندوق سے گولی چلاکر خودکشی کی ہے۔
ہلاک شدہ فوجی اہلکار کی شناخت چندرا پاٹل کے بطور ہوئی ہے۔ مذکورہ فوجی اہلکار زوورا مانلو شوپیان میں فوج کی 62 راشٹریہ رائفلز کے ہیڈکوارٹر میں تعینات تھا۔
اطلاعات کے مطابق ضلع شوپیان کے زوورا مانلو علاقے میں قائم فوج کی 62 راشٹریہ رائفلز ہیڈکوارٹر میں ایک فوجی اہلکار جسکی شناخت چندرا پاٹل کے بطور ہوئی ہے نے خودکشی کرلی۔ تاہم خودکشی کرنے کے وجوہات اور فوجی اہلکار کے متعلق مزید تفصیلات فوری طور پتا نہ چل سکیں ہے۔