شوپیاں:وادی کشمیر میں سال بھر مختلف محکمہ جات کی جانب سے شجرکاری مہم انجام دی جا رہی ہے جس میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد خصوصاً طالب علم بڑھ چڑھ کر شرکت کر رہے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں بھی محکمہ سوشل فاریسٹری کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کے تحت آرمی گوڈ ول اسکول میں درجنوں پودے لگائے گئے۔ Social Forestry Organised Plantation Drive in Shopian
محکمہ سوشل فاریسٹری نے فوج کی 15 گھروال کے اشتراک سے بلپورہ، شوپیاں میں آرمی گوڈ وِل اسکول میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اس مہم کے تحت آرمی گوڈ ول اسکول میں کئی اقسام کے پودے لگائے گئے۔ شجر کاری مہم میں اسکولی بچوں، فوج اور سوشل فاریسٹری پلوامہ و شوپیاں کے ڈی ایف آو اور دیگر ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسکول کے احاطے میں کئی پودے لگائے گئے۔ Army Goodwill School Plantation Drive
ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے میں تعاون پیش کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ڈی ایف آو، شوپیاں و پلوامہ، محمد ایوب، نے سبھی طبقہ ہائے فکر سے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے محمد ایوب نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر امسال محکمہ سوشل فاریسٹری کی جانب سے مسلسل شجرکاری انجام دی جا رہی ہے۔ South Kashmir Plantation Drive