شوپیان: اسرائیل میں جس طرح معشیت کو ختم کیا گیا وہیں جموں کشمیر میں کیا جارہا ہے۔ کاشتکاروں نے بینکوں سے قرضہ لیا ہوا ہے ان پر ظلم مت کرو۔ ان باتوں کا اظہار آج سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں کیا۔ محبوبہ مفتی نے شوپیاں ضلع کی میگا فروٹ منڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کاشتکاروں اور سیب تاجران سے بات کی۔
Apple Trucks Halt Issue محبوبہ مفتی نے حکومت پر مالی دہشت گردی کا لگایا الزام
محبوبہ مفتی نے بتایا کہ کشمیر کی معشیت کو جان بوجھ کر ختم کیا جارہاہے کیونکہ سیب کی ٹرکوں کو نیشنل ہائی وے پر کہی کہی دن بلاوجہ روکا جارہا ہے جسکی وجہ سے سیب خراب ہورہے ہیں اور کاشتکار خودکشی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں ۔
محبوبہ مفتی نے حکومت پر مالی دہشت گردی کا لگایا الزام
محبوبہ مفتی نے بتایا کہ کشمیر کی معشیت کو جان بوجھ کر ختم کیا جارہاہے کیونکہ سیب کی ٹرکوں کو نیشنل ہائی وے پر کہی کہی دن بلاوجہ روکا جارہا ہے جسکی وجہ سے سیب خراب ہورہے ہیں اور کاشتکار خودکشی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ موجودہ حکومت کہتی ہے کہ ہم کشمیر میں دہشتگردی کو ختم کرینگے مگر یہ سرکار کی طرف سے مالی دہشت گردی ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر نیشنل ہائی وے کا مسلہ جلد از جلد حل نہیں کیا گیا تو وہ نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیں گی۔