شوپیاں:وادی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے 86 کلو میٹر طویل تاریخی مغل روڈ کو تین روز بعد آج ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مغل روڈ کو تین روز قبل برفباری کے بعد ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا تھا اور روڈ پر برف ہٹانے کا کام مکمل کرکے حکام نے مذکوہ شاہراہ کو ٹریفک کی آواجاہی کے لیے کھول دیا ہے۔
محکمہ ٹریفک کے اعلیٰ افسر نے بتایا کہ وادی کشمیر میں خراب موسم کے باعث جہاں میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی تھی، وہیں پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری بھی ہوئی جبکہ مغل روڈ پر پیر کی گلی علاقے میں برفباری ہوئی جس کے پیش نظر اس روڈ کو بند کردیا گیا تھا۔