اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیان: 26 غیر حاضر ملازمین معطل - کشمیر

ریاست جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں میں بغیر اطلاع ڈیوٹی سے غیر حاضر 26ملازمین کو معطل کیا گیا ہے۔

شوپیان: 26 غیر حاضر ملازمین معطل

By

Published : Jul 26, 2019, 1:00 PM IST

نمائندے کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں نے سرکاری ملازمین کے خلاف شکنجہ کستے ہوئے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی پاداش میں26 ملازمین کو معطل کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

ساتھ ہی ترقیاتی کمشنر نے غیر حاضر 9 اعلیٰ افسران کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی ہے۔

یہ کارروائی ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے کئی سرکاری محکموں کا اچانک معائینہ کرنے کے دوران کی۔ اچانک معائینے کے دوران مختلف محکموں کے 26 ملازمین کو دفاتر سے بغیر اطلاع غیر حاضر پایا گیا جنہیں موقعے پر ہی معطل کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details