جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں پولیس نے ایک غیر ریاستی مزدور کو مبینہ طور پر ریپ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اسٹیشن کیلر میں تعینات پولیس اہلکاروں نے غیر مقامی مزدور گگن دیپ شکلا ولد ترسی لال شکلا ساکنہ سامری جلندھر کو دھوناڑو کیلر شوپیان کی رہنے والی لڑکی سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔