اردو

urdu

ETV Bharat / state

Youth Dead in Shopian: شوپیان میں گولی لگنے سے عام شہری ہلاک - ایس پی شوپیاں

شوپیان ضلع کے ترکہ وانگام علاقے میں ایک عام شہری کی گولی لگنے سے عام شہری صہیب کی موت ہوگئی جس کی شناخت شعیب محمد گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکن ترکہ وانگام شوپیاں کے طور پر کی گئی۔ A civilian was injured in a shooting in Shopian۔

Youth shot and injured in Shopian
Youth shot and injured in Shopian

By

Published : May 15, 2022, 2:39 PM IST

Updated : May 15, 2022, 5:18 PM IST

شوپیان:جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں ایک 25 سالہ نوجوان گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ مذکورہ نوجوان کی شناخت صہیب احمد گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکن ترکہ وانگام کے طور پر ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق صہیب گنائی اپنی دکان "صہیب سپیر پارٹس" پر تھا اور وہ کچھ ہی میٹر دور ایک نالہ میں گیا کہ اسی دوران سیکورٹی فورسز کے اہلکار ایک گاڑی سے اترے اور صہیب پر فائرنگ کی، جس کی وجہ سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔

ویڈیو دیکھیے۔

اگر چہ صہیب کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم تھوڈ بیٹھا۔ مقامی لوگوں نے بعد میں جائے واردات پر جم کر نعرے بازی کی اور قصوروار اہلکاروں کو سزا دینے کی مانگ کی۔ اس دوران ایس پی شوپیاں تنو شری بھی وہاں موجود تھیں اور لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ پولیس اس معاملہ کی جانچ کرے گی۔

مزید پڑھیں:

ادھر پولیس نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ عسکریت پسندوں نے دراز پورہ علاقے میں سی آر پی ایف کی 178 بٹالین پر فائرنگ کی جس دوران کراس فائرنگ میں ایک مقامی نوجوان زخمی ہوگیا جو بعد میں ہسپتال میں دم تھوڑ بیٹھا۔

Last Updated : May 15, 2022, 5:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details