شوپیاں:وادی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والی 86 کلو میٹر طویل تاریخی مغل روڈ کے دبجن علاقے میں آج شام ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج و معالجہ کے لیے نزدیکی پسپتال منتقل کیا گیا۔ Accident on Mughal Road
منگل روڈ پر سڑک حادثہ ، 7 افراد زخمی تفصیلات کے مطابق سرینگر کی طرف بڑھنے والا ایک ٹیمپو سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گرا۔ حادثہ میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے ڈسٹیک ہسپتال شوپیاں منتقل کیا گیا۔ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:
Mughal Road Opened for Traffic: تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک بحال
زخمی ہونے والے افراد کی شناخت سالہ مریام بیٹی محمد ریاض، 15 سالہ صائمہ کونسر، نوید اعوان، صوفیہ اختر، امجد خان، محمد یوسف خان اور شکیلہ بیگم کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال شوپیان لایا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔ وہیں اسپتال ذرائع کے مطابق سبھی زخمی شدہ مسافروں کی حالت مستحکم ہے۔
واضح رہے کہ انتظامیہ نے بدھ کے روز مغل روڈ کو ٹریفک کی نقل حرکت کے لیے کھول دیا گیا۔ اس شاہراہ کو انتطامیہ نے گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں ہوئی برفباری کے بعد ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند کر دیا تھا۔