اردو

urdu

شوپیان: 19 گھنٹوں بعد ٹو جی موبائل انٹرنیٹ بحال

By

Published : Aug 20, 2020, 3:44 PM IST

گزشتہ روز شوپیان میں تصادم آرائی کے دوران ایک عسکریت پسند کی ہلاکت کے فوراً بعد ضلع میں ٹو جی انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی گئی تھیں۔

2g mobile internet restored in Shopian
شوپیان: 19 گھنٹوں بعد 2جی موبائل انٹرنیٹ بحال

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں 19 گھنٹے بعد جمعرات کو ٹو جی موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال کردی گئیں۔
بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے مولو ڈانگر پورہ زینہ پورہ علاقے میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک تصادم آرائی کے دوران ایک عسکریت پسند کی ہلاکت کے فوراً بعد ضلع میں ٹو جی انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:شوپیان انکاؤنٹر ختم، ایک عسکریت پسند ہلاک
تاہم تصادم آرائی کے 19 گھنٹے گزرنے کے بعد ضلع میں کم رفتار والی ٹو جی موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بحال کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details