اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں وکشمیر: مغل روڈ پر سڑک حادثہ، 13 افراد زخمی - road accident on Mughal road news

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں مغل روڈ دبجن علاقے پر ایک ٹمپو حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

جموں وکشمیر: مغل روڈ پر سڑک حادثہ، 13 افراد زخمی
جموں وکشمیر: مغل روڈ پر سڑک حادثہ، 13 افراد زخمی

By

Published : Nov 7, 2020, 6:30 PM IST

تفصیلات کے مطابق سنیچر کی شام قریب 5 بجے ایک ٹیمپو گاڑی زیر نمبر jk02aq 5944 جو سرنکوٹ سے شوپیان کی طرف آرہی تھی، کو مغل روڈ پر دبجن اور ہیرپورہ علاقے کے درمیان حادثہ پیش آیا جس میں 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

جموں وکشمیر: مغل روڈ پر سڑک حادثہ، 13 افراد زخمی

زخمیوں کو فوراً ضلع ہسپتال شوپیان علاج کے لیے لایا گیا جن میں 6 شدید طور پر زخمیوں کو علاج کے لیے سرینگر منتقل کیا گیا۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق جو افراد زخمی ہوگئے ان میں زضیا، محمد اسحاق، محمد اختاز، مسکان چھودری، لال حسین اکبر اور آسیہ کونثر ہیں جو سبھی سرنکوٹ راجوری کے رہنے والے ہیں تاہم باقیوں کے نام ابھی سامنے نہیں آئے ہیں۔

مزید تفصیلات کا انتظار۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details