شوپیاں:سرینگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ڈی پی پانڈے نے پاکستان پر عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار تربیتی کیمپوں میں اس وقت تقریباً 120 سے 130 درانداز ایل او سی سے دراندازی کرنے کے لیے موقع کی تاک میں ہیں۔ موصوف نے ان باتوں کا اظہار جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک پروگرام کے دوران کیا۔ GOC 15 Corps Lt Gen DP Panday On Militants in Kashmir
ڈی پی پانڈے نے کہا کہ سرحد پر بھارتی فوج کی چوکسی اور مہارت کے سبب پی او کے سے درنداز دراندرای کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ابھی تک ایک درندازی کی کوشش کی گئی جسے فوج نے ناکام بنادیا۔ ایک سوال کے جواب میں موصوف نے کہا کہ پی او کے میں اس وقت تقریباً 120 سے 130 درنداز دراندازی کے انتظار میں ہیں۔