سانبہ:جموں و کشمیر پولیس نے جنسی زیادتی کیس کے سلسلے میں جمعہ کے روز تین افراد کو سانبہ میں گرفتار کیا ہے۔گرفتار افراد کی شناخت روہت کمار اور روہت سینی،جن کا تعلق ضلع جموں کے ارنیا علاقہ سے ہے اور رومی کمار ساکن سانبہ ہے ۔سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ، بینم توش نے اس حوالے سے بتایا کہ " پولیس خواتین کے خلاف جرائم کو بھرپور طریقے سے نمٹا رہی ہے، اور پولیس تن دلی سے خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق معاملات کی تفتیش کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا " جن افراد پر عصمت دری، چھیڑ چھاڑ، گھریلو تشدد، اور حملہ جیسے سنگین جرائم کا الزام ہے، انہیں قانون کے مطابق گرفتار کیا جا رہا ہے۔
دریں اثناہ، سانبہ پولیس نے ایکس پر پوسٹ کرکے لکھا کہ سانبہ پولیس نے عصمت دری کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔